لاہور۔27 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن نے گور نر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میںمسئلہ کشمیر،دوطر فہ پار لیمانی امور،اَمن اورترقی سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر مرزا آفر یدی اور پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی موجو د تھے۔ ملاقات کے دوران گور …
گور نر پنجاب سے صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن کی ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت
لاہور۔27 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن نے گور نر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میںمسئلہ کشمیر،دوطر فہ پار لیمانی امور،اَمن اورترقی سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر مرزا آفر یدی اور پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی موجو د تھے۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن کو پنجاب میں کورونا کے پھیلا ﺅ کو روکنے،کورونا سے بے روزگارہونیوالے غر یب خاندانوں کی امداد اور ڈاکٹر زسمیت طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ کورونا بحران کے دوران پنجاب میں فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی بھی کی گئی ہے جبکہ صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن نے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی اور یلیف کے اقدامات کو سراہا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اَمن پریقین رکھتا ہے ،دہشت گردی کے خاتمے اور اَمن وامان کو قائم رکھنے کےلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز سمیت عوام نے جو قر بانیاں دی ہیں دُنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کشمیر اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر بدتر ین مظالم اور انکی نسل کشی جیسے جرائم کر رہا ہے اور آج کشمیر اور بھارت کے اندر انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں یہ بھی بدتر ین دہشت گردی ہے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دُنیا کو چاہیے کہ وہ نہ صرف کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو بندکروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے بلکہ خطے میں اَمن و امان کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر وانے کیلئے بھی اپنا رول ادا کر یں کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں اَمن ممکن نہیں ہوسکتا ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اَمن،ترقی،معاشرتی خوشحالی میں پارلیمانی سفارتکاری کا اہم کردار ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے۔ صدر بین الپارلیمانی یونین یو گبریلا کویس بیرن نے کہا کہ دنیا بھر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی معاونت میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںکثیر الجہتی تعاون مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کیلئے انتہائی لازمی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ بھی پوری دُنیا کو ملکر لڑ نی ہے تاکہ اس وباءسے نجات حاصل کی جاسکے۔









