گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکی مختلف وفود سے گفتگو

لاہور۔13 جولائی (اے پی پی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور کشمیری پوچھ رہے ہیں کہاں ہے اقوام متحدہ؟کہاں ہے او آئی سی؟کہاں ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں؟ ان کوکشمیر میں ہونیوالی بدتر ین بھارتی ریاستی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی؟عمران خان حقیقی معنوںمیں کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ …

لاہور۔13 جولائی (اے پی پی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور کشمیری پوچھ رہے ہیں کہاں ہے اقوام متحدہ؟کہاں ہے او آئی سی؟کہاں ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں؟ ان کوکشمیر میں ہونیوالی بدتر ین بھارتی ریاستی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی؟عمران خان حقیقی معنوںمیں کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ گور نر ہاﺅس لاہور میں مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگواور اپنی ٹویٹ کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ڈوگرہ راج نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت و استصواب رائے کے حق کو کچلنے کے لیے13جولائی 1931کو 22کشمیر یوں کو شہید کر دیا اور آج نریندر مودی ڈوگرہ راج کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ ڈوگرہ راج تحریک آزادی کشمیر کو کچل سکا اور نہ ہی کبھی ہٹلر نریندر مودی اپنے عزائم میں کامیاب ہوگا بلکہ ہر گزرتے دن کیساتھ ساتھ تحر یک آزادی کشمیر مضبوط ہو رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اورکشمیر یوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں بھارت اپنی 9لاکھ سے زائد فوج استعمال کرکے بے گناہ اور معصوم کشمیر یوں کی نسل کشی کررہا ہے مگر اس کے باوجود انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ ا بھی تک خاموش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو بھی بھارت کے ان مظالم کیخلاف خاموش رہے گا تاریخ اس کو کبھی معاف نہیں کرے گی کشمیر میں344دن سے جاری بدترین لاک ڈاﺅن سے ظلم کی انتہا ہوچکی ہے۔گورنر نے کہا کہ خطے میں اَمن کیلئے لازم ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑرہے ہیں پاکستان ہر محاذ پر کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم اور نر یندر مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مودی اپنے تمام تر حربوں کے باوجود کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو چھپا نہیں پارہا اورنہ ہی آزادی کی لہر کو دبا پا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیری آج بھی اپنی آزادی کیلئے بھر پور جنگ لڑ رہے ہیں انشاءاللہ کشمیر یوں کو ضرور آزادی ملے گی۔