لاہور۔28 جولائی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو احتجاج کی مکمل آزادی دیدی ہے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی ۔چیئر مین سینٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ہم چیئر مین سینٹ کو بچانے کیلئے کسی قسم کی ہارس سٹیڈ نگ نہیںکر رہے ۔ضمیر کے مطابق دیا جانیوالا سینیٹرز کا ووٹ صادق سنجرانی کے حق میں ہی آئیگا ۔پاک افغان بارڈر پر دہشت گردی امن پر حملہ ہے ۔دہشت گردوں کی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم سب افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کا صحت کارڈ پروگرام غر یبوں کیلئے تحفہ ہے۔