لاہور۔23 فروری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چیلنجز کا بھر پور مقابلہ اور سامنا کر رہے ہیں ، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کوناکام بنارہی ہے، دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کو بھی جڑوں سے ختم کر رہے ہیں، اولیا ءاکرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ہی در س …
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی پیر عنایت شاہ قادری کے عرس کی تقریب مےں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔23 فروری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چیلنجز کا بھر پور مقابلہ اور سامنا کر رہے ہیں ، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کوناکام بنارہی ہے، دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کو بھی جڑوں سے ختم کر رہے ہیں، اولیا ءاکرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ہی در س دیا ہے ،بر صغیر میں اسلام پھیلانے میں پیر عنایت شاہ قادری جیسے اولیاءکا اہم کردار ہے۔ وہ اتوار کے روز پیر عنایت شاہ قادری کے تین روز عرس مبارک کی تقر یبات کے آخری روز دربار پر حاضری اورپھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، اس موقع پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں حامد معراج ، میاں سلمان شعیب ،میاں جاوید علی صاحب ،صدر انجمن تاجران پنجاب حاجی اعجاز،چیئر مین کمیٹی شاہ عنایت قادری اور حاجی شہبازسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں دہشت گردی کے خاتمے ،امن و امان کے قیام سمیت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قر بانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہو چکا ہے، امن کی وجہ سے پی ایس ایل میچز ہورہے ہیںا ور سر مایہ کاری آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ بھی ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تیزی کیساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے، ہم ایسا پاکستان بنارہے ہیں جو قائدا عظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کی امنگوں کے عین مطابق ہوگا ،ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑ سے ختم کیا جارہا ہے ،معاشی طور پر بھی ملک میں ترقی ہورہی ہے اور دنیا بھر سے سر مایہ کار مختلف شعبوں میں پاکستان میں سر مایہ کار ی کر رہے ہیں کیونکہ انکو یقین ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے اور انہیں یہاں کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو تر جیح دی ہے اور اسلام بھی ہمیں محبت اور امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے مگر ہمارا ہمسایہ بھارت جہاں نر یندر مودی انتہاپسندی اور کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے جسکی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات ہے مگرالحمداللہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج ہے جس نے پاکستان میں دہشتگردوں کونشان عبر ت بنا دیا ہے اور اگر بھارت کوئی حرکت کر یگا تواس کو بھی منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجدکے حوالے سے حکومت تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے، یہ مسئلہ جلد حل ہوجا ئیگا۔








