گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

104

لاہور۔26 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اب بھی کہتاہوں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی نہیں ہوں گی، ان کے پاس کوئی نظر یہ اور سوچ نہیں ،اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی کوئی مفاہمت کا حامی اور کوئی مخالف ہے،ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی کے معاملے پراپوزیشن کا رویہ درست نہیں ہے۔ وہ بدھ کے روز جناح ہسپتال میں فلاحی تنظیم فر ینڈز آف لاہور کے تعاون سے پناہ گاہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پرفر ینڈز آف لاہور کے گوہراعجاز ،میاں طلعت،انوار غنی اورمیاں احسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ بس ملاقاتیں کرتے رہیں گے ،یہ کبھی بھی اکھٹیں نہیں ہونگے کیونکہ اپوزیشن کی سب جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں ان کو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں بلکہ وہ سب سے پہلے اپنے سیاسی فائدے کا سوچتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کسی تحر یک کے لیے بھی متحد نہیں اور (ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی تفر یق موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اندر بھی سیاسی معاملے پر 2مختلف رائے پائی جاتیں ہیں کوئی مفاہمت کا حامی ہے اورکوئی اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سب سے پہلے قومی مفادات کوتر جیح دینی چاہیے اس کے بعد سیاسی اور ذاتی مفادات کی بات کر یں مگر بدقسمتی سے ایف اے ٹی ایف جیسے اہم معاملے پربھی قانون ساز ی کے دوران اپوزیشن کا رویہ درست نہیں، اگر حکومت اس کے لیے قانون سازی کر رہی ہے تو وہ صرف اور صرف ملک وقوم کے مفاد میں کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا قومی مفادات میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔گور نر پنجاب نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ(ن) لیگ اورر پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئیں تو ان کی حکومت نے آئین وقانون کے مطابق اپنے پانچ سال مکمل کیے اوراب عوام نے تحر یک انصاف کو بھی پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور انشا اللہ ہماری حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کر یگی جو ہمارا آئینی اور جمہوری حق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس ووٹ کی سب سے بڑی طاقت ہے اور جب بھی کوئی حکومت عوام کی توقعات پر پوری نہیں اترتی تو پھر عوام کے پاس ووٹ کے ذریعے فیصلے کا حق ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ 2023ءمیں جب عام انتخابات ہوں گے تو عوام کو حق حاصل ہوگا کہ وہ جو مر ضی فیصلہ کر یں۔ تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پناہ گاہ کا منصوبہ کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے اور وہ لوگ جو پہلے سڑکوں پر سوتے رہے ہیں وہ آج آرام سے پناہ گاہوں میں سو رہے ہیں اور جناح ہسپتال لاہور میں اس منصوبے کا افتتاح قابل تعریف ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں گوہر اعجاز اوران کی ٹیم کو مبارکباد یتاہوں اور مجھے اس بات کی بھی خوش ہے کہ گوہر اعجاز اور ان کی ٹیم نے کینسر کے مر یضوں کیلئے بھی کینسر ہسپتال قائم کر نے کا اعلان کیا ہے اس کے لیے مَیں بھی ان سے بھر پور تعاون کر وں گا۔گور نر نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے دوران تمام تر خدمات کا کریڈٹ بھی مخیر حضرات اور این جی اوز کو ہی جاتا ہے جن کے تعاون سے ہم نے پنجاب میں15لاکھ غریب خاندانوں کو راشن دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور فلاح کیلئے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کے دوران گوہراعجاز نے کہا کہ ہم نہ صرف پناہ گاہ قائم کر رہے ہیں بلکہ ہسپتالوں میں آنیوالے ہزاروں مر یضوں کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمار ا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہم صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور کینسر کے مر یضوں کے علاج کیلئے کینسر ہسپتال پر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔