لاہور۔یکم اپریل(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ سب کو ملکرساتھ چلنے کا ہے ‘ کورونا کے خلاف 22کروڑ پاکستانیوں کو متحد ہونا پڑ یگا ‘عوام کی حفاظت کےلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ‘کورونا سے بچاﺅ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں‘وزیر اعظم عمران …
گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی میںٹیلی میڈیسن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔یکم اپریل(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ سب کو ملکرساتھ چلنے کا ہے ‘ کورونا کے خلاف 22کروڑ پاکستانیوں کو متحد ہونا پڑ یگا ‘عوام کی حفاظت کےلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ‘کورونا سے بچاﺅ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں‘وزیر اعظم عمران خان کہ قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے‘ حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ‘عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے بھی گریز کریں اور گھروں میں رہیں تاکہ ہم کورونا کی وباءکو شکست دے سکیں‘ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور فرنٹ لائن عملہ سب قوم کے ہیرو ہیں ۔ وہ بدھ کو فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی لاہور میںٹیلی میڈیسن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ 19مارچ کو ہم نے یونیورسٹی آف لاہور میں پہلے ٹیلی میڈیسن سینٹر کی بنیاد رکھی مگر آج الحمد اللہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی تعداد22ہوچکی ہے اور آئندہ چند روز میں ان ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی تعداد32کر دی جائیگی اور جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ہم ٹیلی میڈ یسن سینٹرز بنائیں گے۔ اب تک ان ٹیلی میڈیسن سینٹرز میں45ہزار افراد ٹیلی کالز کے ذریعے ڈاکٹر ز سے راہنمائی حاصل کرچکے ہیں جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں جانیوالے افراد کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے کیونکہ عوام گھر وں میں ہی بیٹھ کر 0304-1112101پر کورونا اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تمام معاملات اور راہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یہ وقت اپوزیشن اور حکومت کا ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ سب کو ملکرساتھ چلنے کا ہے اس لیے میں آج بھی کہتا ہوں کہ کورونا کے خلاف 22کروڑ پاکستانیوں کو متحد ہونا پڑ یگا عوام کی حفاظت کےلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ‘کورونا سے بچاﺅ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہ قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے‘ حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ‘ تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات بھی کورونا بحران سے بے روزگارہونیوالے افراد کوراشن کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کر یں‘ کورونا کے خلاف اپوزیشن کو بھی ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہیں ‘کورونا کے سامنے پوری دنیا بے بس ہوچکی ہے امر یکہ کے حالات بھی دنیا کے سامنے ہیں‘ وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیادو پر کورونا معاملات کو مانٹیر نگ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے بھی گریز کریں اور گھروں میں رہیں تاکہ ہم کورونا کی وباءکو شکست دے سکیں‘ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور فرنٹ لائن عملہ سب قوم کے ہیرو ہیں 5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ٹیلی میڈیسن سینٹرز کے لیے رضاکارانہ خدمات کے لیے پیش کر چکے ہیں‘وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان نے کہا کہ کورونا سینٹرز کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سینٹرز کے لئے انٹرویوز کئے جارہے ہیں756 میڈیکل، پیرا میڈیکل سٹاف کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے جو لاہور میں پنجاب حکومت کے کورونا سے بچاﺅ کیلئے بنائے جانیوالے قر نطینہ میں ڈیوٹی کر یں گے اور ٹیلی میڈیسن سینٹرز میں بھی24گھنٹے ڈاکٹر زعوام کی راہنمائی کیلئے موجود رہیں گے۔ قبل ازیںگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو ٹیلی میڈیسن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر عامرزمان خان نے بریفنگ دی۔








