گور نر پنجاب چوہد ری محمدسرور کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔29 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیدیا ،اس موقع پر صوبائی وزراءمیاں اسلم اقبال ‘سید سعید الحسن شاہ ‘وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئر مین زبیر خان نیازی اور پیر ناظم حسین شاہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اپوزیشن خود تقسیم ہے وہ حکومت کے …

لاہور۔29 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیدیا ،اس موقع پر صوبائی وزراءمیاں اسلم اقبال ‘سید سعید الحسن شاہ ‘وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئر مین زبیر خان نیازی اور پیر ناظم حسین شاہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اپوزیشن خود تقسیم ہے وہ حکومت کے خلاف کبھی تحر یک چلائیں گے او ر نہ ہی یہ لوگ کبھی متحد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائیگا اور اگر اپوزیشن جماعتیں کوئی رکاوٹ ڈالیں گی تو یہ ملکی مفاد میں نہےں ہوگا مگر مجھے توقع ہے کہ اپوزےشن ملکی مفاد مےں ہونےوالی قانون سازی مےں اب رکاوٹ نہےں بنے گی ۔ صحافی کے سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی بہت زیادہ تفر ےق ہے کےونکہ انکے کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ ٹکراﺅ کی پالیسی پر چل رہے ہیں اس لیے مےں ہمیشہ سے یہ کہہ رہاہوں کہ یہ اپوزیشن جماعتوں کبھی متحد نہیں ہوں گی ان کے مفادات بھی اپنے اپنے ہیں ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے لےے قانون سازی اور نیب کے معاملات کو آپس میں مکس نہیں کر نا چاہیے اپوزیشن نیب پر تنقید نہ کر یں بلکہ وہ پار لیمنٹ میں بتائیں کہ ان کے نیب کے کن کن معاملات پر تحفظات ہیں اور وہ جو بھی اصلاحات چاہتے ہیں وہ پار لیمنٹ میں لیکر آئیںفیصلہ پار لیمنٹ نے کر نا ہے ایک بات طے ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اس بات پر سب متفق ہیں کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے اور ملکی ترقی میں سے سے بڑی رکاوٹ ہے ۔