گونزالو ایسکوبار اور الیگزینڈر نیڈووییسوف سویڈش اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

119
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

سٹاک ہوم۔19جولائی (اے پی پی):ایکواڈور کے ٹینس کھلاڑی گونزالو ایسکوبار اور ان کے قزاقستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔گونزالو ایسکوبار اور الیگزینڈر نیڈووییسوف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فیڈریکو کوریا اور ان کے جاپانی جوڑی دار تارو ڈینیل کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی ۔

سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ایکواڈور کے ٹینس کھلاڑی گونزالو ایسکوبار اور ان کے قزاقستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فیڈریکو کوریا اور ان کے جاپانی جوڑی دار تارو ڈینیل کو 6-4، 3-6 اور 9-11سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔