گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آگ لگنے سے 10 سے زائد افراد جاں بحق،

120
APP75-01 KARACHI: November 01 - A view of fire at a ship at Gadani ship-breaking Yard. APP

کراچی ۔ یکم نومبر (اے پی پی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ہوئے ناکارہ بحری جہاز میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 سے زائد مزدور جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال اور سول ہسپتال کراچی پہنچایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے روز گڈانی کے علاقے میں واقع شپ بریکنگ یارڈ میں مزدور ایک پرانے بحری جہاز پر کام کر رہے تھے کہ اچانک حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں10 سے زائد مزدور جھلس کر جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال اور سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔