گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی برآمدی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر2019ء گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو101.194 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.26 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو100.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ء میں گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو24 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اکتوبرمیں گڑ اورگڑ سے بنی اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو 22 لاکھ 25 ہزار ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔