25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںگیارہ ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ،شراب اور منشیات برآمد

گیارہ ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ،شراب اور منشیات برآمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ،40لٹر شراب اور ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرکے11افراد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقوں سے پولیس نے دوران گشت زاہد سے بیس لٹر شراب، عبدالرحیم سے دس لٹر شراب، خالد پرویز سے دس لٹر شراب، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے علی رضا سے پستول اور تین گولیاں

پڑتانوالہ سے امجد علی سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے داود ظہر سے پستول، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے مجتبیٰ سے پستول اور تین گولیاں، فہد سے پستول اور تین گولیاں، ندیم عرف مٹھن سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ موترہ کے علاقہ سے وسیم عرف پوما سے ایک کلو460گرام چرس اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے عبداللہ سے پستول اور تین گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں