گیبریلا ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان …

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایا اور ان کی جرمن جوری دار لورا نٹالی سیگمنڈ کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایا اور ان کی جرمن جوری دار لورا نٹالی سیگمنڈ کو 7-6(7-5)،3-6 اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔