35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںگیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 108 واں ایڈیشن (کل )سے البانیہ...

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 108 واں ایڈیشن (کل )سے البانیہ میں شروع ہوگا

- Advertisement -

ترانا۔8مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 108 واں ایڈیشن کل (جمعہ سے )البانیہ میں شروع ہوگا جس کے ابتدائی تین مرحلے البانیہ میں ہی ہوں گے تاہم ریس کا اختتام اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی۔ ایونٹ کا 108 واں ایڈیشن رواں ماہ 9 مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو اٹلی کے مشہور شہر روم میں اختتام پذیر ہوگا۔ریس میں 2 انفرادی ٹائم ٹرائل مراحل ہوں گے اور اس کے علاوہ 200 کلومیٹر سے زیادہ طویل 3 مراحل ہوں گے۔

ریس کی میزبانی اٹلی ہی کرے گا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کرینگے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3413.3 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 9مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم ایمرٹس کے سلواکین سائیکلسٹ تڈیج پوگاچر گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594254

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں