اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین سمیت عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کور کمانڈر پشاور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور کو سلامی پیش کی۔ کور کمانڈر پشاور نے طلبا سے خطاب …
گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین سمیت عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کور کمانڈر پشاور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور کو سلامی پیش کی۔
کور کمانڈر پشاور نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، طلبا اپنی تمام تر توانائی اعلی تعلیم کے حصول پر مرکوزکریں۔ کور کمانڈر پشاور طلبا خود اعتمادی، نظم و ضبط، بھائی چارہ اور والدین کے احترام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔
کور کمانڈر پشاور کور کمانڈر پشاور نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب کے دوران طلبا نے جمناسٹک، تائیکوانڈو اور دیگر سرگرمیوں کا شاندار عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے سائنسی، فنی اور تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کی فکری و تکنیکی صلاحیتوں کو سراہا۔







