گیس چوری کریک ڈائون،مزید 193گیس کنکشن منقطع،5کروڑ سے زائد کے جرمانے

70
گیس کی قلت کے باوجودگیس گیزرز کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 193گیس کنکشن منقطع کردیے، 592 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد پر 1کروڑ64لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر54 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر4کنکشن منقطع جبکہ53انڈر بلنگ کیسسز پروسیس\اندراج کیے گئے۔گیس چوری کے خلاف 12.33ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے،21انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج اور 0.002ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 33انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.09ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 21کنکشن منقطع ،37انڈر بلنگ کیسز پروسیس کردیے گئے۔ٹیم نے 0.41ملین روپے انڈر بلنگ کیسز کی مد میں جرمانے بھی کیے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 55کنکشن منقطع ،15انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج گیس چوری کے خلاف 1.47ملین کی رقم بھی بک کی گئی اور چوروں کے خلاف 2FIRsبھی درج کی گئی۔

راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 18گیس کنکشن منقطع کیے ۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4گیس کنکشن منقطع کردیے ۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 0.10ملین جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نیگیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.02ملین کے جرمانے بھی عائد کییاور گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن بھی کاٹا گیا۔

گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 02میٹر غیر قانو نی استعمال اور02 کمپریسر کے استعمال پر میٹرز منقطع کئے گئے جبکہ 39انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.36ملین کے جرمانے عائد کیے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14کنکشن منقطع کردیے گئیجبکہ 12انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے اور0.49ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پرتین کنکشن منقطع کئے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 03 میٹر منقطع کیا جبکہ 20انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور0.28ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایبٹ آباد میں ایک کنکشن منقطع کیا ۔

گجرات میں کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر تین کنکشن منقطع جبکہ322انڈربلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئے اور0.87ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔سرگودھا میں 40انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئے اور0.02ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔