لاہور۔11جون (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 66گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ 18لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے،سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8گیس کنکشن منقطع کیے اور گیس چوروں کے خلاف 7لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 1FIRبھی درج کروائی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے،سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 31گیس کنکشن منقطع کیے اور 70ہزار کے جرمانے عائد کیے،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے اور 40ہزار کے جرمانے عائد کیے۔
شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، مزید ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 2FIRsبھی درج کروائیں۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ کرک میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے اور 1لاکھ 40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ مزید ٹیم نے 2FIRsبھی درج کروائیں۔ ٹیم نے ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے۔ گجرات میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیاجبکہ گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا اور 6لاکھ 20ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔