لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 687گیس کنکشن منقطع،583 پروسیس کئے گئے اور ایک کروڑ 29لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 687گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ583انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 گھریلو کنکشن،کمپریسر کے استعمال پر 7 کنکشن منقطع کیے اور24انڈر بلنگ کیس پروسیس کئے گئے اور انہیں1.6ملین کے جرمانے عائد کئے گئے،بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 538کنکشن منقطع اور347انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7کنکشن منقطع، مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر3کنکشن منقطع اور0.02ملین کے جرمانے کئے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 17جبکہ 50انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اور 30لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ سیالکوٹ میں گیس چوری پر 0.42ملین کے جرمانے عائد کئے گئے،
ساہیوال میں گیس کے غیرقانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع ،سر گو دھا میں کمپریسر کے استعمال پر1کنکشن منقطع ،ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 5انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے ،اسی طرح پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال پر 67کنکشن منقطع،14انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا جبکہ گیس چوری کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا اور گیس چوروں کو 1.8ملین روپے کے جرمانے کئے گئے
، گوجر انوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 4کنکشن منقطع اور 66انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا اور انہیں0.42ملین کے جرمانے کئے گئے،فیصل آباد میں میٹر سے چھیڑچھاڑ پر5جبکہ58انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے اور انڈر بلنگ کیسز میں 50ہزار سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ،گجرات میں ایک کمپریسر کے استعمال پر کنکشن منقطع جبکہ 50ہزار کے جرمانے کئے گئے۔