گیپکوریجن بھرمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کےخلاف آپریشن جاری ، اب تک 5ہزار58سو سے زائد بجلی چوروں کو37کروڑ20لاکھ روپے کے جرمانے

50
Gepco

گوجرانوالہ۔ 03 مارچ (اے پی پی):وزارتِ توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایت پرگیپکوریجن بھرمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کےخلاف آپریشن ہفتہ وارچھٹیوں کے باوجود جاری رہا،حالیہ آپریشن کے دوران اب تک 5ہزار58سو سے زائد بجلی چوروں کو37کروڑ20لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے کئے جاچکے ہیں،پکڑے جانے والوں میں189 زرعی،196کمرشل،41اانڈسٹریل جبکہ5090گھریلوصارفین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ توانائی کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹوانجینئرمحمد ایوب کی زیرنگرانی گیپکوریجن بھر میں سرویلنس ٹیموں کی کارروائیوں اور کامیاب چھاپوں کے سلسلہ جاری ہے، 7ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران ریجن بھرکے ساتوں اضلاع گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، وزیر آباد، حافظ آباد اور منڈی بہاولدین سے مجموعی طور پر 5516بجلی چوروں کو مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا،

بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کوگیپکو کی جانب سے95لاکھ سے زائدیونٹس کی مد میں 37کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئیں ،اب تک5386بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جبکہ 3950پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ بجلی چوراور نادہندگان ہی وہ ناسور ہیں جن کی وجہ سے بر وقت بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، لہذا ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا بجلی چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا چاہے اس میں کو ئی کتنا ہی با اثر یا طاقتور ہی کیوں نہ شامل ہو، بجلی چوری میں اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔