گیپکو سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں کی ماہانہ کارکردگی ، 22 بجلی چور گرفتار،45لاکھ روپے کے جرمانے

70
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

نوشہرہ ورکاں ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):گیپکو سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں نمبر2نے ایک ماہ میں 22 بجلی چوروں کو گرفتار کر کے45لاکھ روپے کے جرمانے کیے۔ ایس ڈی اوانجنیئر سکندر ریاض نے کہا ہےکہ گیپکوچیف گوجرانوالہ جام محمد ایوب اور ایکسئین نوشہرہ ورکاں انجنیئر محسن علی کی خصوصی ہدایات کے مطابق سب ڈویژن 2 نےماہ ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے 22 بجلی چور پکڑے لیے اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں اور ان بجلی چوروں کو تقریباً 45لاکھ روپے مالیت کے ڈی ٹیکشن بل ڈال دے گئے ہیں۔