ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکو ہومیو پیتھک میڈیکل سائنس میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کی اجازت

175
HEC
HEC

بہاول پور۔ 03 جنوری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکو ہومیو پیتھک میڈیکل سائنس میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس میں ایم فل پروگرام کی اجازت دینے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کالج آف کنونشنل میڈیسن میں 2000میں قائم ہوا،پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور پاکستان میں دوسرا کالج ہے جہاں پر بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیسن اور بیچلر آف ایسٹرن میڈیسن 5سالہ پروفیشنل پروگرام کرائے جاتے ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، پرنسپل کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر حافظ محمد آصف اسسٹنٹ پروفیسر،ڈاکٹر غزالہ شاہین اسسٹنٹ پروفیسراور ڈاکٹر خلیل احمد اسسٹنٹ پروفیسر کو مبارکباد دی ہے۔