ہائر ایجوکیشن کمیشن کےلئے اب تک 35ارب 82کروڑ روپے کے فنڈز جاری

157
Ministry of Planning, Development and Reforms
Ministry of Planning, Development and Reforms

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 35ارب 82کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، جن میں سے 12ارب 7کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 59ارب70کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 35 ارب 82 کروڑ روپے جاری جبکہ12 ارب 7کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔