ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیم کاجامعہ قراقرم کا دورہ،وائس چانسلر سے ملاقات

159
HEC
HEC

گلگت۔8اگست (اے پی پی):ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیم نے جامعہ قراقرم کا دورہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ٹیم کی سربراہی ایچ ای سی کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے ڈائریکٹر نوید شاہ کررہے تھے۔ٹیم نے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرآفیسرز بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے ایچ ای سی کی مانیٹرنگ ٹیم کو ایچ ای سی کے زیر نگرانی جامعہ قراقرم میں جاری پی ایس ڈی پی کے منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے بعد ٹیم نے وائس چانسلر کے آئی یو کے ہمراہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،بوائز ہاسٹل،،سپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا۔ٹیم نے مختلف لیبارٹریوں اور کلاسز کا بھی جائزہ لیااوراور خطہ میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی تعریف کی ۔