وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا جائزہ اجلاس سے خطاب

92

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے، ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو کے وائرس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، دسمبر کے مقابلے میں فروری مہم زیادہ کامیاب رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی زیر صدارت پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اجلاس میں پولیو کی نیشنل کوآرڈینیٹر رانا صفدر دیگر تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔ ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو کے وائرس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے۔ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مقابلے میں فروری مہم زیادہ کامیاب رہی۔ مہم کی کامیابی میں میڈیا کا مثبت کردار قابل تحسین رہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ مہم میں کامیابی میں پولیو ورکرز نے اہم کردار ادا کیا۔ اپریل2020ء میں ہونے والی قومی مہم میں مزید کامیابی حاصل کریں گے۔ اجتماعی کوششوں سے جلد پاکستان کو پولیو فری ملک بنا دیں گے۔