اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔ پیر کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام کرتے …
وزیرِ اعظم عمران خان کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔ پیر کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔








