سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا میڈیکل کلیئرنس نہ ملنے کے باعث سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ترجمان

سری لنکا کے اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا میڈیکل کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گےجس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):سری لنکا کے اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا میڈیکل کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گےجس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ترجمان کے مطا بق پاتھم نسانکا انگلینڈ کے حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں تاحال کھیل میں واپسی کی اجازت نہیں مل سکی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاتھم نسانکا کی جگہ لہرو اودارا کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔