یو ایم ٹی سیالکوٹ کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایم ایس طلبہ نے ملائیشیا میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے انفارمیٹکس، کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ میتھمیٹکس 2026 (ICICAM 2026) میں بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی
یو ایم ٹی سیالکوٹ کے طلبہ نے ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کر لیا، ترجمان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):یو ایم ٹی سیالکوٹ کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایم ایس طلبہ نے ملائیشیا میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے انفارمیٹکس، کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ میتھمیٹکس 2026 (ICICAM 2026) میں بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ملائیشیا کی یونیورسٹی سلطان زین العابدین (UniSZA) کے زیر اہتمام کیا گیا، جس میں انفارمیٹکس، کمپیوٹنگ اور اطلاقی ریاضی کے شعبوں میں تحقیقی کام کو اجاگر کیا گیا۔
یو ایم ٹی سیالکوٹ کے طلبہ کی اس کامیابی کو ان کی تحقیقی صلاحیتوں، علمی محنت اور تعلیمی معیار کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔یہ اعزاز طلبہ کے ساتھ ساتھ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ، فیکلٹی اور یو ایم ٹی سیالکوٹ کیمپس کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ کامیابی پاکستانی تعلیمی اداروں میں تحقیق کے فروغ اور طلبہ کی علمی استعداد کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی عکاسی کرتی ہے۔







