ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے شہریوں کو 14 سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے،ترجمان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب پولیس سہولیات کی فراہمی جاری ہے،پنک موبائل یونٹ اولڈ شجاع آباد روڈ جبکہ بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین ماڈل ٹاؤن فیز ٹو میں شیڈول کے مطابق خدمات فراہم کر رہی ہے

ملتان۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب پولیس سہولیات کی فراہمی جاری ہے،پنک موبائل یونٹ اولڈ شجاع آباد روڈ جبکہ بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین ماڈل ٹاؤن فیز ٹو میں شیڈول کے مطابق خدمات فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق موبائل یونٹس کے ذریعے شہری آن لائن ایف آئی آر، ای ٹیگنگ، کریکٹر ویری فکیشن، ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ داری رجسٹریشن سمیت 14 مختلف پولیس سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے پولیس خدمات تک رسائی آسان بنانا اور ان کے وقت اور محنت کی بچت یقینی بنانا ہے،شہریوں نے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔