ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 1.04 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 1.04 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 0.94 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اگست میں ملک میں 0.55 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.50 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں میں ماہانہ بنیادوں پر11فیصدکی نموریکارڈکی گئی، جولائی میں ملک میں 0.49 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست میں بڑھ کر0.55 ملین ٹن ہوگئی۔