اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں لیوگونگ ایگری کلچرل مشینری کے سی ای او فرینک وانگ اور پاکستان کے معروف ٹریکٹر مینوفیکچررز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جدید ٹریکٹر ٹیکنالوجی کے تعارف، گنے کی کٹائی کے لیے مشینری اور پاکستان میں زرعی آلات کی مقامی تیاری کے فروغ پر …
ہارون اختر خان کی زیرصدارت لیوگونگ ایگری کلچرل مشینری کے سی ای او اور معروف ملکی ٹریکٹر مینوفیکچررز کے ساتھ اجلاس، زرعی مشینری کے شعبے میں مقامی پیداوار اور تکنیکی اشتراک پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں لیوگونگ ایگری کلچرل مشینری کے سی ای او فرینک وانگ اور پاکستان کے معروف ٹریکٹر مینوفیکچررز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جدید ٹریکٹر ٹیکنالوجی کے تعارف، گنے کی کٹائی کے لیے مشینری اور پاکستان میں زرعی آلات کی مقامی تیاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
فرینک وانگ نے اجلاس کے شرکا کو لیوگونگ کمپنی کے کام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی بھاری مشینری جیسے کرینز، لوڈرز، ایکسکیویٹرز، ٹریکٹرز اور بلڈوزرز تیار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیوگونگ اپنے شراکت داروں کو زرعی مشینری، شوگر کین ہارویسٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
ہارون اختر خان نے پاکستانی ٹریکٹر مینوفیکچررز اور لیوگونگ کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے یہ اشتراک ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، زراعت اور مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو قریب لانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرعی مشینری کی مقامی تیاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔ معاون خصوصی نے یقین دلایا کہ حکومت مقامی مینوفیکچررز کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی اور صنعتی شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔








