اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) ہارٹی کلچر کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے کے لئے ٹیکسٹائلز پالیسی کی طرز پر پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں زرعی پیداوار کم ہے جبکہ شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جس کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد نے بتایا کہ پاکستان میں فصل پکنے کے بعد برداشت کے دوران 40 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداور میں کمی کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے منافع میں کمی واقع ہو جاتی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2697