اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ہارٹ آف ایشیائ۔استنبول پراسس کے تحت ریجنل ٹیکنیکل گروپ کے چھٹے اجلاس نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ معاون ممالک و اداروں کے تعاون سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے اقدامات میں مضبوطی لاتے ہوئے کوششیں تیز کریں۔ ہارٹ آف ایشیائ۔استنبول پراسس کے تحت ریجنل ٹیکنیکل گروپ کا چھٹا اجلاس برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ و اعتماد سازی …
ہارٹ آف ایشیائ۔استنبول پراسس کے تحت ریجنل ٹیکنیکل گروپ کا چھٹا اجلاس برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسلام آباد میں اختتام پذیر
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ہارٹ آف ایشیائ۔استنبول پراسس کے تحت ریجنل ٹیکنیکل گروپ کے چھٹے اجلاس نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ معاون ممالک و اداروں کے تعاون سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے اقدامات میں مضبوطی لاتے ہوئے کوششیں تیز کریں۔ ہارٹ آف ایشیائ۔استنبول پراسس کے تحت ریجنل ٹیکنیکل گروپ کا چھٹا اجلاس برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ و اعتماد سازی اقدامات جمعہ کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پاکستان کے ممبر ڈی آر آر محمد ادریس محسود اور قزاخستان کے نمائندہ تالگت نورماگامبتوف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں ہارٹ آف ایشیاءکے رکن ممالک بشمول پاکستان، قزاخستان، افغانستان، چین، بھارت، ایران، کرغزستان اور ترکی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں معاون ملک جاپان اور مختلف اداروں بشمول اے ڈی پی سی، یو این ای ایس سی اے پی اور یو این ڈی پی کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن کی صدارت این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چھٹے ریجنل ٹیکنیکل گروپ اجلاس کی میزبانی ایک بڑا اعزاز ہے۔









