ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے سے 18 رنز کی دوری پر

گال ۔ 11 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر آملہ کامیاب ہوئے تو …

گال ۔ 11 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر آملہ کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے 15ویں بلے باز بن جائیں گے، جنوبی افریقہ کی طرف سے اس سے قبل جیک کیلس اور گریم سمتھ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، کیلس 13289 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، گریم سمتھ نے 9265 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آملہ نے 117 میچز میں 28 سنچریوں کی مدد سے 8982 رنز بنا رکھے ہیں۔