ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 10 ماہ کے دوران اضافہ

State Bank
State Bank

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.3 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اپریل میں ہالینڈسے ترسیلات زرکاحجم 4.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 9.7 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے جس کی بڑی وجہ عالمی معاشی سست روی قراردی جارہی ہے۔