اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے ہانیہ نامی لڑکی کی اپنی14ویں سالگرہ پر 14 درخت لگانے کے عمل کو سراہا ہے اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کےلئے ہانیہ کے اقدام کو دوسروں کےلئے مثال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر بچے کو اپنی سالگرہ پر پودا ضرور لگانا چاہئے کیونکہ ایسی چھوٹی چھوٹی شروعات …
ہانیہ نامی لڑکی کا اپنی14ویں سالگرہ پر 14 درخت لگانا دوسروں کےلئے مثال ہے،وفاقی وزیرمشاہداللہ خان
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے ہانیہ نامی لڑکی کی اپنی14ویں سالگرہ پر 14 درخت لگانے کے عمل کو سراہا ہے اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کےلئے ہانیہ کے اقدام کو دوسروں کےلئے مثال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر بچے کو اپنی سالگرہ پر پودا ضرور لگانا چاہئے کیونکہ ایسی چھوٹی چھوٹی شروعات اور اقدامات سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی میں جمعہ کو منعقدہ تقریب میں کہی جو کہ اپنی 14ویں سالگرہ پر 14 پودے لگانے والی لڑکی ہانیہ عمران کے اقدام کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں منعقد ہوئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی بارے پارلیمانی سیکرٹری رومینہ خورشید عالم نے بھی لڑکی ہانیہ کی تعریف کی اور کہا کہ بچوں میں موسمیاتی تبدیلیوں بارے شعور اور آگاہی پیدا کرنے اور اس ضمن میں عملی اقدامات کی سوچ پیدا کرنے پر والدین بھی ستائش کے مستحق ہیں۔









