ہیلسنکی۔16اکتوبر (اے پی پی): چین کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی ہان یو نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کے ارکٹک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ 23 سالہ چینی کھلاڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی وانگ ژی کو 1-2 سے شکست دی۔ ارکٹک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے فن لینڈ میں جاری ہیں ۔
فن لینڈ کے شہر ونتا کے انرجیا ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چینی کھلاڑی ہان یو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی وانگ ژی کو پہلے سیٹ میں 16-21 سے شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں می20-22 اور 12-21 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔