ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا،ہاکی تنازع حل ہونے تک کھلاڑیوں کی مدد کروں گا،محسن نقوی کا ٹویٹ

لاہور۔19فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر بننے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے۔ انہوں نے ٹویٹر (سماجی رابطے کی سائٹ X) پر کہا کہ میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا لیکن ہاکی تنازع حل ہونے تک کھلاڑیوں کی مدد کروں گا۔یہ بیان ایک ایسے وقت …

لاہور۔19فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر بننے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے۔ انہوں نے ٹویٹر (سماجی رابطے کی سائٹ X) پر کہا کہ میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا لیکن ہاکی تنازع حل ہونے تک کھلاڑیوں کی مدد کروں گا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا اور قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں پر پابندیاں وانتظامی تنازعات کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ہے۔