ہرارے ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لئے

ہرارے۔7جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لئے، لٹن داس نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، کپتان مومن الحق نے 70 رنز کی اننگز کھیلی، زمبابوے کے فاسٹ بائولر موزارابانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان …

ہرارے۔7جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لئے، لٹن داس نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، کپتان مومن الحق نے 70 رنز کی اننگز کھیلی، زمبابوے کے فاسٹ بائولر موزارابانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بدھ کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 8 کے مجموعی سکور پر دو کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان مومن الحق اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔

مڈل آرڈر بلے باز لٹن داس نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، وہ 13 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مومن الحق نے 70 رنز کی بہتریناننز کھیلی۔ سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ مشفیق الرحیم بھی 11 رنز پر آئوٹ ہوئے۔ شادمان حسین 23، نجم الحسین شنٹو 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ محمد اللہ 54 رنز اور تسکین احمد 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

زمبابوے کے فاسٹ بائولر بلیسنگ موزا رابانی تین وکٹیں حاصل کرکے کامیاب ترین بائولر رہے۔ ڈونلڈ ٹریپانو اور وکٹر نیائوچی نے دو دو جبکہ رچرڈ نگاراوا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔