ایبٹ آباد۔ 17 دسمبر (اے پی پی):ہری پور میں مسافر بس الٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق ایبٹ آباد سے ہری پور آتے ہوئے سرائے صالح پُل کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو ٹکر سے بچاتے ہوئے پیش آیا۔