14.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،پولیس نے 04 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے چرس،آئس اور...

ہری پور،پولیس نے 04 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے چرس،آئس اور ہیروئن برآمد کر لی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 15 مارچ (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 04 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے چرس،آئس اور ہیروئن برآمد کر لی،ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او تھانہ خانپور ہارون خا ن نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زاہد محمود ولد دلشاد خان سکنہ جولیاں کو گرفتار کر کے 03 کلو 945 گرام چرس اور زریاب زاہد ولد زاہد محمود سکنہ جولیاں کے قبضہ سے 80 گرام آئس اور 60 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے

- Advertisement -

جبکہ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے منشیات فروش عبدالباسط سکنہ علی خان کو گرفتار کر کے 03 کلو 650 گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے ملزم لیاقت سکنہ روشن آباد کے قبضہ سے 795 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572954

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں