ہری پور، جعلی نوٹ دے کر شہری سے مال مویشی خریدنے والے 2 ملزمان گرفتار

81
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے جعلی نوٹ دے کر شہری سے مال مویشی خریدنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو دھوکہ دہی سے جعلی نوٹ دے کر مال مویشی خریدنے والے ملزمان ذیشان سلیم اور عبدالمالک کو گرفتار کر کے جعلی نوٹ 2 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔