ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور تیمور خان (PSP) نے ہری پور پولیس کی کمان سنبھال لی۔ پولیس لائنز ہری پور آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے ڈی پی او کو سلامی پیش کی
ہری پور، نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
ہری پور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور تیمور خان (PSP) نے ہری پور پولیس کی کمان سنبھال لی۔ پولیس لائنز ہری پور آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے ڈی پی او کو سلامی پیش کی۔
ڈی پی او ہری پور تیمور خان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و امن و امان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے پولیس لائنز کے مختلف شعبہ جات،پولیس لائن میس،کوت اور دفاتر کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامی امور، دفتری کارکردگی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔








