ہری پور، 2 لڑکوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ہری پور کے تھانہ غازی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ 2 لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایبٹ آباد۔ 06 جون (اے پی پی):ہری پور کے تھانہ غازی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ 2 لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ غازی کی حدود غازی بازار میں دو 13 سالہ لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کامران کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکوں اور ان کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مضبوط چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔