ہری پور ،پولیس نے 12 سالہ بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

68

ہری پور۔ 17 فروری (اے پی پی):ہری پور تھانہ پنیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے،12 سالہ بچی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا اور مغوی بچی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنیاں کی حدود کالو پنڈ میں 12سالہ ساتویں کلاس کی طلبہ کو اغواء کرنے کا واقع پیش آیا ۔مغوی بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ364A.53CPA.42CPA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قلیل وقت میں وقوعہ میں ملوث ملزم بختیار خان ولد علی گوہر سکنہ گدوالیاں کو گرفتار کر کے مغوی بچی برآمد کرلی۔وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ بھی برآمد کر کیا۔گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔