ہری پور ۔ 31 مئی (اے پی پی):ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر بغیر لائٹس اور فلیشر لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں،
ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک ہری پور الیاس فرید نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر خراب لائٹس، بغیر لائٹس اور فلیشر لائٹس کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔
انہوں نے ڈرائیوروں کو لائٹس کو درست حالت میں رکھنے اور رات کے اوقات میں مدھم لائٹس کی تلقین کی۔اس دوران حادثات کی روک تھام کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔