ہری پور ، واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں سپورٹس گالا کا انعقاد ، جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا

ہری پور۔ 02 فروری (اے پی پی):واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا ، جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی،جس میں جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا ڈیم انور شاہ اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا محمد اسرائیل نے خصوصی …

ہری پور۔ 02 فروری (اے پی پی):واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا ، جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی،جس میں جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا ڈیم انور شاہ اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا محمد اسرائیل نے خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب میں اساتذہ،طلبہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ سپورٹس سرگرمیاں نہ صرف صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم انتظامیہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔