ہری پور۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی زیرصدارت ضلع ہری پور میں بجلی کے جاری منصوبوں کے حوالہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی زیرصدارت ضلع ہری پور میں جاری بجلی کے منصوبوں کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس میں چیف پیسکو خادم حسین لارا اور دیگر اعلیٰ و متعلقہ افسران نے شرکت کی اور وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ کے دوران حطار گرڈ ٹو، خانپور 132 کے وی کے علاوہ سرائے صالح، گندف اور حطار220 کے وی اے گرڈسٹیشن کی تکمیل کے حوالہ سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے بجلی کے جاری میگا منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔