ہری پور میں بہترین نیٹ ورکنگ کے باعث اربوں کے ریکارڈ اور تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں، عمر ایوب خان

ہری پور۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور میں منتخب نمائندوں کی بہترین نیٹ ورکنگ کے باعث اربوں روپے کے ریکارڈ اور تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں، یہ بات انہوں نے یونین کونسل جٹی پنڈ کے گائوں سملاں نیگر میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر مواصلات و …

ہری پور۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور میں منتخب نمائندوں کی بہترین نیٹ ورکنگ کے باعث اربوں روپے کے ریکارڈ اور تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں، یہ بات انہوں نے یونین کونسل جٹی پنڈ کے گائوں سملاں نیگر میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، چیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان اور رہنما تحریک انصاف سابق صوبائی وزیر یوسف ایو ب خان نے بھی خطاب کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بجلی کی وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی، الحمداﷲ آج نہ صرف بجلی کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ایک سال کے دوران 190 ارب روپے کی بچت کی، محکمہ گیس کی وزارت ملے ابھی بمشکل دو تین ماہ ہوئے ہیں 20 ارب روپے چوروں سے واپس کر چکے ہیں، بجلی و گیس کے مسائل کے حل، چوری کے خاتمہ اور بقایات جات کی ریکوری کے ساتھ ساتھ ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی کر رہے ہیں، گذشتہ دنوں بھی سندھ میں ایک منتخب نمائندے کی جانب سے اعلی افسر پر تشدد کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور میں منتخب نمائندگان کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن کے باعث اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، ہری پور کے ان علاقوں تک گیس کی سہولت پہنچائیں گے جن کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں۔