ہری پور میں تھانہ غازی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،غیرقانونی اسلحہ برآمد،اشتہاری ملزمان گرفتار

111
Illegal weapons
Illegal weapons

ایبٹ آباد۔ 13 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھانہ غازی پولیس نے ڈی ایس پی محمد طاہر قریشی کی زیر نگرانی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران 20 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی،

دوران چیکنگ غیر قانونی اسلحہ 03 بندوقیں،01 پستول اور مختلف بور کے 75 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 02،سکیورٹی ایکٹ کے تحت 01 اور مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 02 مجرم اشتہاری گرفتار اور 12 مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی۔