ہری پور۔ 16 فروری (اے پی پی):ہری پور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کوسپرد خاک کردیا گیا۔ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کھاد فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد نے پی ٹی ایس مانسہرہ میں تعینات کانسٹیبل شیراعظم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جسے جمعہ کے روز آبائی علاقے چھوہر شریف میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور امجد حسین،سرکل ایس ٖڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران،سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،قبل ازیں ایس پی انوسٹی گیشن نے ورثاء سے ملاقات کی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔