ہری پور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

99
ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبرتک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

ایبٹ آباد۔ 05 مارچ (اے پی پی):ہری پور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو 9مارچ تک جاری رہے گی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 1100 سے زائد افسران،جوان اور لیڈیز پولیس سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں اس کے ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندی، پوائنٹس پر سینیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ڈی پی او نے عوام سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور پولیو ٹیموں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔